Pages

Wednesday, March 18, 2009

Check Your Name In Voter List

اگر آپ ویب سایٹ سے صرف اپنا نام دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ ووٹنگ لسٹ میں شامل ہیں یا نہیں تو اس کے لئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا لنک یہ ہے۔


پاکستان کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی فہرست جیسی اہم سرکاری دستاویزات کو حفاظت کی خاطر بیرون ملک رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کا طریقۂ کار ہے۔
الیکشن کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتیس اکتوبر کو ایک ٹینڈر کی منظوری کے بعد کینیڈا کی ایک کمپنی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اخباری اطلاعات کے مطابق انتخابی کمیشن نے مانٹریال، کینیڈا کی کرونومیجک نامی ایک کمپنی کو یہ آن لائن فہرست رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ کمپنی کے اہلکار حئی بخاری کے مطابق پاکستان میں بجلی کا مسئلہ اکثر رہتا ہے اس لیئے یہ فہرست ان کے پاس رکھی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے یہ فہرست صرف امریکہ، کینیڈا یا یورپ میں ہی کسی کمپنی کو دی جاسکتی تھی۔

اس کمپنی کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ مہندی ڈاٹ کام نامی ایک رشتے کروانے والی ویب سائٹ بھی چلاتی ہے۔
تاہم انتخابی کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بجلی کی کمی کو وجہ ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس کمپنی کو ایک سال کے لئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے جس میں بعد میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی منگل کو ووٹروں کی کمپوٹرائزڈ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں۔ کوئی بھی ووٹر اب صرف اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اور صوبہ درج کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں اردو میں معلوم حاصل کرسکتا ہے۔

تاہم یہ معلومات فہرست کی شکل میں نہیں ہے۔ صرف شناختی کارڈ کا نمبر یا دیگر متعلقہ معلومات فراہم کر کے ہی اپنے ووٹ کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ ووٹر فہرستیں دیگر ممالک میں بھی اسی طریقے سے جاری کی جاتی ہیں اور اسے باقاعدہ فہرست کی صورت میں جاری کرنا صروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فہرست دو سو روپے کے عوض سی ڈی کی شکل میں فراہم کی جاسکتی ہے۔

ویب سائٹ پر آٹھہ کڑوڑ ووٹروں پر مشتمل دیٹا بیس دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment