نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا تاکہ ملازمین کو افراط زر اور مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نادرا علی ارشد حکیم نے نامساعد حالات کے باوجود ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سب سے کم گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ 25 فیصد، درمیانی گریڈ کے ملازمین کے تنخواہوں میں 15 فیصد اور اعلیٰ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد کا اضافہ کیا ہے، یہ اضافہ یکم مئی سے نافذ العمل ہو گا۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کی بہتری اور ان کی کام سے لگن کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تا کہ نادرا کے ملازمین زیادہ دلجمعی سے عوام کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے ساتھ موجودہ مہنگائی میں اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نادرا نے ہمیشہ ملازمین کی بہبود کو اہمیت دی ہے، یہ ملازمین نادرا کا اثاثہ ہیں۔
Home
Miscellaneous News
نادرا : ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ
نادرا : ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ
Sunday, May 10, 20090 Comments
Labels:
Miscellaneous News
Post a Comment