آج ہی نادرا کی طرف سے ایک نئی خوشخبری بلکہ دل پشوڑی سننے کو ملی ہے کہ ایک ہزار ٹرابزکشن کرنے پر فرنچائزی کو ماہانہ چار سو روپے انعام اور دو ہزار کی ٹرانزکشن پر پانچ سو کا انعام اسی طرح ٹرانزشن بڑھنے پر انعامی رقم میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔ مزید تفصیل نیچے دی گئی ہے۔
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
یہ سب پڑھنے میں تو اچھا ہے۔ مگر ٹھرئیے!!! خیالی پکاؤ پکانے سے پہلے نیچے دی گئی ان کی ٹرم اینڈ کنڈیشن پڑھ لیں۔ جس کے مطابق فرنچائزی پچھلے ماہ کی نسبت اگلے مہینے زیادہ ٹرانزکشن کرنے پر ملیں گے، یعنی اگر ایک مہینے ایک ہزار کیا ہے تو آپ چار سو کے حقدار ہیں، زیادہ پھیلیئے مت!!! بس اسی کو کافی سمجھیئے کیونکہ اگلے مہینے آپ نے ١٠٥٠، ١١٠٠ یا زیادہ زور لگا ١٥٠٠ بھی کر لئے تو بات نہیں بنے گی، کیونکہ ایک ہزار ٹرانزشن معمولی بات نہیں ہے، ایک فرنچائزی ایک ہزار سے دوہزار تک جانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے کے بعد بھی چار سے سات ماہ لگتے ہیں۔
نادرا کو اگر فرنچائزی کے بھلے کی سوچ آئی بھی ہے تو اسے یہ لمٹ ہزار کی بجائے پانچ سوتک کرنی چاہیے تاکہ فرنچائزی اگلے ٹارگٹ کے حصول کے لئے اپنی توانائیاں صرف کر سکے اور جس کے لئے وہ پہلے سے ذہنی طور پر تیار بھی ہو اور اس کا ذہن بھی کہے کہ تھوڑی سی محنت کر کے تم اگلا ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہو۔

No comments:
Post a Comment