٢٠ جولائی سے نادرا نے ای سہولت کی مشین آئی ڈی تبدیل کرنے کی سہولت ختم کر دی ہے۔ یہ خبر کسی بھی فرنچائزی کے لئے ایٹم بم سے کم نہیں، پہلے اگر فرنچائزی کی ونڈوز خراب ہو جائے یا کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہو جائے تو وہ آسانی سے نئی ونڈوز یا کسی دوسرے سسٹم میں ای سہولت سافٹویئر انسٹال کر کے اپنا کام چلا لیتا تھا مگر اب مشین آئی ڈی تبدیل نہ ہو وجہ سے یہ سب نہیں سکے گا کیونکہ مشین آئی ڈی تبدیل کرنے کے لئے اب شام ٤ بجے سے پہلے اپنے ریجنل منیجر سے رابطہ کرنا ہو گا اور یہ مشین آئی ڈی ٢٤ گھنٹوں کے اندر تبدیل ہو گی۔ یہ واضح طور فرنچائزی دشمن اقدام ہے جس سے فرنچائزی کو کسی بھی وقت ہزاروں کا ٹیکہ لگ سکتا ہے۔ ہم سب فرنچائزی بھائیوں کا نادرا سے پرزور مطالبہ ہے کہ فرنچائزی کی آسانی اور سہولت کے لئے اس اقدام کو فوراََ کینسل کیا جائے۔ کم از کم نادرا ای سہولت اپنے نام کی ہی لاج رکھ لے۔
No comments:
Post a Comment