سہولیات نادرا دے رزلٹ ہم دیں گے

Wednesday, October 14, 20090 Comments


وعدے سجن ایویں ناں ھن، رُل گئی حنا، گَل گئے سگن
 رب دی قسم آہدا وی ہم، تیں توں وفا تھیسی ناں چن


 اللہ کے بندو! صرف نادرا کا ہی نہیں بلکہ فرنچائزی کا بھی نادرا کے ساتھ کنٹریکٹ ہے۔ جس میں ڈپلیکیٹ کارڈ، پی آئی اے ٹکٹ، ریلوے ٹکٹ اور منی ٹرانفسر کے ساتھ ساتھ دوسرے بہت سے وعدے وعید بھی شامل ہیں۔ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی نادرا سوائے زونگ کارڈ کے اور کوئی نئی پراڈکٹ نہیں لا سکا۔ اس ڈیڑھ سال میں نادرا نے فرنچائزی کو ذہنی اذیت اور مالی نقصان دینے کے علاوہ اور کیا ہی کیا ہے؟
 آج ٹیلی نار اپنے ریٹیلر کو سات روپے پر بل کے ساتھ ساتھ بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ کے بعد تین دن تک بغیر جرمانے کے بل وصولی کی سہولت بھی دے رہا ہے اور یہ سہولت خود ٹیلی نار نہیں بلکہ متعلقہ محکمہ دے رہا ہے جسے ٹیلی نار جوں کا توں آگے صارفین تک پہنچا رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں نادرا کیا کر رہا ہے؟
 تین دن تک کی وصول شدہ جرمانے کی رقم اپنی جیب میں رکھ کر فرنچائزی کو ڈرانا دھمکانا!!!
 پی ٹی سی ایل بل پے کارڈ جس سے کوئی بھی بآسانی پی ٹی سی ایل کے بل ادا کر سکتا ہے اور پی ٹی سی اس پر سات فیصد کمیشن دے رہا ہے۔ اس کے مقابلے میں نادرا پانچ روپے فی ٹینشن۔
 آج کا دور میڈیا کا ہے اسی لئے ٹیلی نار اور دیگر کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کی پبلیسٹی بھرپور طریقے سے کرتی ہیں جبکہ نادرا ۔۔۔۔۔ منہ نہ کھلواؤ تو اچھا ہے۔
 میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ مقابلہ اب شروع ہوا چاہتا ہے اس کے لئے نادرا کو تیاری کر لینی چاہیے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ نادرا فرنچائزی کے کمیشن میں اضافہ کرے اور وہ تمام سہولیات جو متعقلہ محکمے دے رہے ہیں وہ جوں کی توں صارفین کو فراہم کی جائیں۔
 نادرا فرنچائزی کو ڈرانا دھمکانا اور ٹینشن دینا بند کرے اور دیگر کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے فوری طور پر ڈپلیکیٹ کارڈ کی سہولت فراہم کرے۔
 سہولیات نادرا دے رزلٹ ہم دیں گے۔
Share this article :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. Nadra e-Sahulat - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger