Increase our Commision

Thursday, December 3, 20092Comments




بخدمت جناب چیئرمین صاحب نادرا اسلام آباد

عنوان: ویری فیکیشن و بلز پر بڑھائے جانے کمیشن، نئی سروسز کا آغاز

جناب عالی! گزارش ہےکہ ای سہولت فرنچائز کو بہت سےمسائل کا سامنا ہے، جن میں ریچارج کا بروقت نہ ملنا، کم کمیشن وغیرہ شامل ہیں، جناب والا کچھ عرصہ سےاس شعبہ میں دیگر کمپنیز جیسےکہ ٹیلی نار وغیرہ آ چکی ہیں جبکہ کچھ دیگر کمپنیز موبی لنک وغیرہ بھی میدان میں اترنےوالی ہیں، ان حالات میں مارکیٹ میں بہتر مقابلہ اور اچھی سروسز کی فراہمی کےلئےضروری ہے کہ ای سہولت فرنچائیز کو کچھ مزید سہولیات دی جائیں، تاکہ وہ دیگر کمپنیوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔
گزارش ہے کہ فی بل کمیشن بڑھا کر کم از کم 6 روپے فی بل کر دیا جائے۔ اور Verisis کا کمیشن بڑھا کر کم از کم 50% کر کےفرنچائزی کو فی ویری فکیشن 25 روپےکمیشن دیا جائے، ویری فکیشن پر بجلی، انٹرنیٹ، پرنٹ آؤٹ وغیرہ کا خرچہ نکال کر فرنچائزی کو بمشکل 3/4 روپے بچتے ہیں۔ نادار نے کچھ نئی پروڈکٹ شروع کرنےکا بھی وعدہ کیا تھا، لیکن تاحال ایسا نہیں کیا گیا ہے، گذارش ہے کہ منی ٹرانسفر، فارم ب، وغیرہ کی نئی سروسز شروع کر کے نادرا خود بھی فائدہ اٹھائےاور فرنچائیزز بھی منافع کما سکیں۔ تمام فرنچائیزز احسان مند رہیں گی۔
العارض
خالد جاوید اختر 60696فون نمبر 0334-7673810
عبدالغفار انجم 60694فون نمبر 03006924948
کسووال تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال



Share this article :

+ Comments + 2 Comments

Anonymous
December 14, 2009 at 9:38 AM

tankh u kalid bai aap nay frinchizi biaoon k dil ki bat ki hay very nice..............

Anonymous
December 14, 2009 at 9:40 AM

sub frinchizio ko mill ker request kerni chahiay k commisstion increase ki javay

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. Nadra e-Sahulat - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger