Sukriya Nadra

Friday, December 25, 20091Comments



اسلام علیکم!

نادرا ای سہولت فرنچائزیوں کو قائم ہوئےلگ بھگ ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو رہا ہے، اس دوران نادرا صرف زونگ کارڈ کےعلاوہ کوئی اور نئی پراڈکٹ نہیں لا سکا، حالانکہ لائسنس دیتے وقت نادرا حکام نےستمبر 2008 تک ڈپلیکیٹ کارڈ، منی ٹرانسفر، پی آئی اے ٹکٹ، ریلوے ٹکٹ کےساتھ ساتھ تھمب سکینر دینےکا وعدہ کیا تھا۔

اس سلسلےمیں ہمیں احساس ہے کہ نادرا کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے مثلاً

٭ ڈپلیکیٹ کارڈ میں نادرا کےکچھ اپنےتحفظات ہیں (جو کہ بےمعنی سےہیں)

٭ پی آئی اے ٹکٹ میں ایاٹا آڑے آ رہا ہے (ورنہ سسٹم تو تیار ہے اور ائرپورٹس پہ کام کر رہا ہے)

٭ ریلوے ٹکٹ میں ریلوے کا سسٹم اپڈیٹ نہیں ہے۔

٭ رہےگئی بات منی ٹرانسفر کی تو نادرا کو چاہیے برائےمہربانی اس طرف تھوڑی توجہ دے تو فرنچائزیوں پہ احسان ہو گا۔ اس سلسلےمیں ویسٹرن یونین سےمعاہدہ کیا جا سکتا ہے یا پھر ٹیلی نار طرز کا ڈومیسٹک منی ٹرانسفر کا نظام بھی شروع کیا جا سکتا ہے، جو پورے ملک میں پھیلے فرنچائزیوں کےذریعے بہ آسانی کامیاب ہو سکتا ہے۔

اب آئیے کمیشن کی طرف! بڑھتی مہنگائی کی وجہ فرنچائزیوں کےاخراجات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس سےفرنچائزیوں کوبیحد مشکلات کا سامنا ہے۔

تمام فرنچائزیوں کا نادرا حکام سےمطالبہ ہے کہ برائےمہربانی فرنچائزیوں کی مشکلات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔۔ شکریہ نادرا


Share this article :

+ Comments + 1 Comments

Anonymous
December 24, 2009 at 12:03 PM

very good post
assay post direct chairman nadra ko send kernay chiyey shayed inn ko kuch ahsaaas hoo jay

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. Nadra e-Sahulat - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger