سٹی گورنمنٹ کراچی اور نادرا میں معاہدہ

Sunday, January 24, 20100 Comments

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے محکمہ میونسپل سروسزکے بلزنادرا کے کراچی میں قائم 450 سے زائد مراکز بھی وصول کریں گے۔ ہفتہ کوڈی سی او کراچی جاوید حنیف خان اورنادرا کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلیم رفیق نے ڈی سی او کراچی کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں نادرا کی جانب سے بلزکی وصولی کے سلسلے میں معاہدہ پردستخط کیے۔ اس موقع پرنادرا کے جنرل منیجر صوبائی ہیڈکوارٹربریگیڈیر(ر) احسان الحق اورسٹی حکومت کے ڈسٹرکٹ آفیسر پراپرٹی ٹیکس جاوید میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی او کراچی نے بتایا کہ سٹی حکومت کے میونسپل سروسز کے بلزکی وصولی فوری طور پرشروع کی جارہی ہے شہریوں کوچاہئے کہ اس سے استفادہ کریں۔ سٹی حکومت اور نادرا کے درمیان بلزکی وصولی کے معاہدے کے بعد شہریوں کونادرا کے 450 سے زائد مراکز میں بلزجمع کرانے کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ جنگ رپورٹ
Share this article :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. Nadra e-Sahulat - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger