اسلام علیکم ساتھیو!
آٰج ایک بار پھر آپ سے مخاطب ہوں۔ اس وقت تمام فرنچائزی بھائیوں کو ایک ہی مسئلہ درپیش ہے اور وہ ہے بیلنس کا، کیونکہ بجلی کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور یہ اضافہ رکا نہیں ابھی بھی جاری ہے۔ جس سے ایک عام گھریلو بل کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، اتنی بڑی رقم کا پورا کرنا اب فرنچائزی کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
ایک اور اہم بات جس کا ابھی کسی فرنچائزی کو ادراک نہیں وہ یہ کہ عنقریب ٹیلی نار، موبی لنک اور دیگر کمپنیاں بھی میدان اتر رہی ہیں، (ٹیلی نار نے تو کام کی ابتدا بھی کر دی ہے) جن کو فی بل کمیشن چھے روپے ملا کرے گا اور اُن کی بلنگ کلیکشن بھی اگلے دن ہوا کرے گی۔ ایسے حالات میں نادرا فرنچائزی چلانا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔
اس وقت ضرورت اس امر کی ہے نادرا فرنچائزی کو ریلیف دے۔
بلنگ کمیشن میں اضافہ کیا جائے۔
کریڈٹ ریچارج دیا جائے، اس کے لئے بیشک ہر فرنچائزی کے جائداد کے کاغذات رکھے جائیں یا جیسا مناسب ہو، اور پھر فرنچائزی تمام بلنگ پیمنٹ اگلے دن بینک میں جمع کرا دے اگلے دن جمع نہ کرانے کی صورت میں دن کے حساب سے دس فیصد جرمانہ وصول کیا جائے۔
نادرا کے ارباب و اختیار سے گذارش ہے کہ فرنچائزی کے حال پہ رحم کرتے ہوئے انہیں ریلیف دیں اور ساتھ میں دوسری پراڈکٹ بھی جن کے وعدے کئے گئے ہیں، کیونکہ اب مقابلہ شروع ہونے والا ہے اور مقابلے میں جیتے گا وہی جس کے پاس عوام کے لئے سہولیات ہوں گے ورنہ ہمارے ہمارے پاس تو صرف ای سہولت کا نام رہے جائے گا جہاں سہولت نام کی کسی شئے کا وجود نہیں ہو گا۔
Post a Comment